ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جنوبی سوڈان:مسلح شخص کی فائرنگ سے فٹبال کے نو شائقین ہلاک

جنوبی سوڈان:مسلح شخص کی فائرنگ سے فٹبال کے نو شائقین ہلاک

Mon, 07 Nov 2016 18:29:34  SO Admin   S.O. News Service

جوبا7نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ سوڈانی پولیس کے مطابق ویک اینڈ پر یہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ ٹیلی وژن پر ایک فٹبال میچ دیکھنے میں مصروف تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کا عمل جاری ہے۔دسمبر2013ء سے جنوبی سوڈان خانہ جنگی کا شکار ہے۔


Share: